پاکستان میں 2004ءسے اب تک 370 ڈرون حملوں میں 3428 افراد مارے گئے: امریکی تھنک ٹینک
واشنگٹن (آئی اےن پی) امریکی تھنک ٹینک نیو امریکہ فاو¿نڈیشن کی نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف استعمال کئے جانے والے ڈرون طیاروں کے 2004ءسے اب تک 370 حملوں میں 3 ہزار 428 لوگ مارے گئے، مرنے والوں میں 2 ہزار 787 دہشت گرد جبکہ 307 معصوم شہری شامل تھے۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق 2004ءسے 2013ءتک امریکہ نے پاکستان میں 370 بار ڈرون حملے کئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 428 افراد مارے گئے، مرنے والوں میں 2 ہزار 787 دہشت گرد جبکہ 307 معصوم شہری شامل تھے، اس کے علاوہ 334 ایسے افراد بھی ان حملوں میں مارے گئے جن کے بارے معلوم نہیں ہوسکا آیا وہ دہشت گرد تھے یا معصوم شہری کیونکہ ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 2010ءمیں سب سے زیادہ ڈرون حملے کئے گئے جن میں 849 افرادمارے گئے، 2013ءمیں ڈرون حملوں میں 153 افراد جب کہ 2012ءمیں 306 افراد ہلاک ہوئے،2011ءمیں 517 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے تو 2009ءمیں 549 افراد ہلاک ہوئے، 2008ءمیں کئے جانے والے ڈرون حملے میں 298 افراد، 2007ءمیں 63 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ سال 2006ءمیں 94 افراد اور 2005ءمیں 15، 2004ءمیں 7 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیاگیا۔ باراک اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں 2 ہزار 672 جبکہ بش دور میں 477 افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں کئے گئے جبکہ سب سے کم اورکزئی ایجنسی میں ہوئے۔