پاکستانی طالبعلم شاہ زیب عباس کی ریاضی میں دنیا بھر میں اول پوزیشن
اسلام آباد (اے پی پی) یونیورسٹی آف کیمرج برطانیہ کے او لیول کے امتحانات میں 18 سالہ پاکستانی طالب علم شاہ زیب علی عباس نے ریاضی کے مضمون میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے کمپیوٹر سٹڈیز کے مضمون میں بھی بہترین علاقائی پوزیشن حاصل کی ہے۔ شاہ زیب نے میڈیا کو بتایاکہ انہیں کنگ کالج لندن باتھ یونیورسٹی برطانیہ اور ہانگ کانگ یونیورسٹی سے سکالرشپ کی پیشکش ہوئی ہے تاہم وہ امریکی ٹیکنالوجی ادارہ سے بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ شاہ زیب کے والد نے بتایاکہ ان کا بیٹا کتابی کیڑا نہیں ہے بلکہ کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور سفر کے دوران یادداشتیں تحریر کرنے کیلئے ڈائری لکھتا ہے۔ شاہ زیب ایف ایف سی گرامر سکول میرپور ماتھیلو سے اے لیول کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔