قائداعظم ریذیڈنسی کی بحالی‘ وفاق کی طرف سے مدد کی یقین دہانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کو بتاےا گےا کہ زےارت مےں قائداعظم ریذیڈنسی کی بحالی کا کام صوبائی حکومت کر رہی ہے جہاں مدد کی ضرورت ہوئی وفاق مدد کرے گا کچھ پرانی تصاویر ملی ہیں اور آثار قدےمہ سے بھی رابطہ ہے۔ مجلس قائمہ نے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے ذیلی مجلس قائم کر دی ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اسے بھی قواعد و ضوابط اور آئین پاکستان کے دائرے میں رہنا چاہئے، قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کا اجلاس پیر کو چیئرپرسن ماروی میمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتاےا گےا کہ تہران، کویت اور کوالالمپور میں پریس سیکشن بند کر دیئے گئے ہےں۔ وزارت نے ثقافت ڈویژن پر بھی 30 فیصد کٹ لگایا ہے، وزارت کی گاڑیوں کی دیکھ بھال متعلقہ ادارہ کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پروےز رشےد نے مجلس قائمہ کو بتایا کہ ملازمین کے فنڈز اور ادویات پر کوئی کٹ نہیں لگایاگیا تاہم شاہی خرچے ضرور بند ہوئے ہیں۔ اب کوئی بھی شخص سرکاری خرچ پر ٹوتھ پیسٹ، شیمپو نہیں لے سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اخراجات کا تعین وزارت کرے گی کہ کٹ کہاں زیادہ اور کہاں کم لگایا جائے، سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کا ون لائن بجٹ ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ نجی چینل غیر ملکی مواد زیادہ دکھاتے ہیں اگر پیمرا ان چینلز کے خلاف کارروائی کرے تو چینل عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیتے ہیں۔