• news

عید میلادالنبیؐ، چنیوٹ میں دنیا کا سب سے بڑا 63 من کا کیک تیار، ملتان میں 5 ہزار پائونڈ وزنی کاٹا گیا

چنیوٹ + ملتان (نامہ نگار+ آئی این پی) آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا 63 من کا میلاد کیک تیار کرلیا گیا۔کیک دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ دن بھر عاشقان رسولؐ کیک دیکھنے کیلئے آتے رہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ دربار شریف کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ ہر طرف درود و سلام کلمہ طیبہ اور اللہ ھو کی صدائیں، 128من دودھ کی سبیل اور عالمی میلاد کانفرنس آج صبح 10 بجے ہوگی۔ ملتان سے آئی این پی کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں چادر والی سرکار کے مزار پر سرکار کی آمد  کی خوشی میں سالانہ تاریخی 5 ہزار پائونڈ وزنی 70 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا اور 4 فٹ موٹا کیک کاٹا گیا ہے۔ کیک کی تیاری میں 1300 کلو مکھن، 600 کلو چینی، 600 کلو میدہ، 15 ہزار انڈے، خشک میوہ جات اور جیلی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کیک کو 10 کاریگروں نے 8 روز میں تیار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن