سپریم کورٹ نے سکندر فائرنگ واقعہ پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں سکندر نامی شخص کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سکندر نامی شخص نے بلیو ایریا میں فائرنگ کر کے گھنٹوں خوف و ہراس پھیلائے رکھا جس پر سپریم کورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس افسروں کے تعین کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے بتایا کہ اس سلسلے میں قائم تحقیقاتی کمشن نے رپورٹ مکمل کر کے وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔