ملالہ نے این فرینک ایوارڈ بھی حاصل کر لیا، اس ماہ کے آخر میں دیا جائیگا
لندن (آن لائن) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے آئین فرینک ٹرسٹ ایوارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ اس ماہ کے آخر پر ملالہ کے والد یہ ایوارڈ ٹرسٹ کے سالانہ ڈنر کے موقع پر وصول کرینگے۔ ملالہ جو اب اپنی فیملی کے ساتھ برمنگھم میں رہائش پذیر ہیں کو یہ ایوارڈ انکے بلند حوصلے کے باعث دیا گیا ہے۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین اس ماہ کے آخر میں ٹرسٹ کے سالانہ ہالو کاسٹ میمویل ڈے کے لنچ پر یہ ایوارڈ وصول کرینگے۔ ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگن والنز نے کہا ہے کہ ملالہ کو اپنے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے حوصلہ اور ہمت دکھا نے پر میڈیا میں پاکستانی این فرینک کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ انکے والد ضیاء الدین جو کہ سکول کے پرنسپل تھے، نے بھی ملالہ اور انکی سہلیوں کو اچھی تعلیم کے حصول کا حوصلہ دیا تھا۔