• news

حکومت کا ہوٹلوں، میرج ہالوں پر 10 فیصد، ملازمین کے بچوں کی سکول فیس میں 5 فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) حکومت نے بیوروکریسی اور غیرملکی سفارتکاروں کو ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر سے جاریکردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق  حکومت نے وفاقی و صوبائی ملازمین اور سفارتکاروں کیلئے ہوٹلوں اور میرج ہالوں پر لگائی گئی10 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وفاقی حکومت نے بجٹ 2013-14ء میں لگایا تھا۔ میرج ہالز پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کے علاوہ وفاقی و صوبائی ملازمین کیلئے بچوں کی سکول فیس میں بھی 5 فیصد ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس بھی سالانہ تین لاکھ روپے فیس جمع کروانے والوں پر لگایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن