• news
  • image

کے پی کے حکومت کا اعتزاز کے ورثا کیلئے 50 لاکھ امداد کا اعلان

ہنگو (ایجنسیاں)  خیبر پی کے حکومت نے ہنگو  کے شہید طالب علم کے ورثاء  کیلئے 50  لاکھ روپے امداد  اور گورنمنٹ  سکول  اعتزاز حسن کے نام سے منسوب  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی  کے پی کے   کے مشیر  امجد آفریدی  اور دیگر  نے ہنگو کے علاقے  ابراہیم زئی میں شہید اعتزاز حسن  کے اہل خانہ  سے تعزیت  کی۔  اس موقع پر امجد  آفریدی نے اعتزاز حسن  کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ  روپے  امداد دینے  کا اعلان کیا۔  انہوں  نے گورنمنٹ  ہائی سکول  کو اعتزاز حسن  کے نام منسوب  کرنے اور شہید  اعتزاز حسن کے نام سے سٹیڈیم  بنانے کا بھی  اعلان کیا۔  دوسری جانب  گورنر خیبر پی کے  انجینئر  شوکت اللہ  خان  نے وزیراعظم  اور صدر کی جانب سے  شہید اعتزاز حسن  کی قبر پر پھول  چڑھائے اور  اہل خانہ  سے تعزیت کی۔ 15 سالہ اعتزاز حسن  نے ہنگو  میں خودکش  حملہ  آور کو روک کر کئی جانیں  بچا لی تھیں۔  دوسری  جانب پی ٹی آئی  کی رکن پنجاب اسمبلی  سعدیہ  سہیل نے اعتزاز حسن کو خراج  تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد  اسمبلی میں  جمع کرا دی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن