بنگلہ دیش : پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز جھڑپیں‘ جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق
بنگلہ دیش : پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز جھڑپیں‘ جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق
ڈھاکہ (اے پی اے + این این آئی) بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی غیرمعینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ گاڑیوں پر دستی بموں سے حملوں اور سیاسی پارٹیوں میں جھڑپوں کے دوران ایک جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حزب اختلاف کی اٹھارہ پارٹیوں کی اپیل پر دوسرے دن بھی پہیہ جام ہڑتال رہی۔ مختلف شہروں میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے گاڑیوں پر دستی بم حملے بھی کئے۔ علاوہ ازیں چٹاگانگ یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ”شبیر“ کا جنرل سیکرٹری مومن حسین حکمران اتحاد کی پارٹی ”چٹرا لیگ“ سے جھڑپوں میں جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چٹاکانگ یونیورسٹی میں حزب اختلاف اور حکمران اتحاد کی پارٹیوں میں کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ انتخابات دوبارہ کرانے کے مطالبے پر عالمی دباو¿کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ۔