فلسطینیوں کے قاتل شیرون کی تدفین غزہ میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
فلسطینیوں کے قاتل شیرون کی تدفین غزہ میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی اے) فلسطینی عوام کے سب سے بڑے قاتل اور جنگی جرائم میں مطلوب رہنے والے سابق وزیراعظم ایریل شیرون کی آئرن ڈوم نامی دفاعی میزائل سسٹم کے سائے مےں آخری رسومات کی ادائےگی کے بعد تدفےن کر دی گئی، اس موقع پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے علاوہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر، جرمنی کے وزیر خارجہ اوراہم ملکی اور غیرملکی رہنما بھی موجودتھے۔ ایریل شیرون کے مرنے پر غزہ کے گلی محلوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔عالمی مےڈےا کے مطابق سابق وزیراعظم ایریل شیرون کی تدفین اس کے اپنے فارم ہاوس میں دوسری اہلیہ کی قبر کے پہلو میں کی گی۔ تدفین کے موقع پر شیرون کے بیٹے اور اسرائیلی فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بینی گانتز نے مذہبی دعا کرائی۔ جشن منایا گیا۔ غزہ میں سینکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور کیں۔ آخری رسومات میں عرب دنیا‘ افریقہ اور جنوبی امریکہ سے کسی بھی رہنما نے شرکت نہیں کی۔ ان کی تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت تھے اور تدفین کے آخری مرحلے میں ان کے تابوت کو آٹھ حاضر سروس جرنیلوں نے کاندھوں پر اٹھایا۔ اہلیہ للی کے پہلو میں دفن کر دیا گیا۔