دیویانی کھوبرا گاجے تنازع‘ ملزمہ کے وکیل اور بھارتی سفارتکار نئی صورتحال سے پریشان
دیویانی کھوبرا گاجے تنازع‘ ملزمہ کے وکیل اور بھارتی سفارتکار نئی صورتحال سے پریشان
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے بھارت کی جانب سے اپنی سفارتکار دیویانی کھوبرا گاجے کو سفارتی استثنیٰ اور مراعات کی درخواست منظور کی۔ادھر دیویانی نے فردجرم کے اقرا رسے انکار کر دیا۔ دیویانی کے وکیل اور بھارتی سفارتکار نئی صورتحال سے پریشانی میں پڑگئے۔ جمعرات کی شام معاملہ ختم ہوتا نظر آیا مگر کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیویانی کو کچھ گھنٹوں کیلئے شدید دباﺅ میں رہنا پڑا کیونکہ ان کے امریکی وکیل کا کہنا تھا کہ وہ فیڈرل جج کی منظوری تک امریکہ نہیں چھوڑ سکتیں۔ وکیل ارشاک نے امریکی اٹارنی جنرل پریٹ بھرارہ سے ہونے والے اپنے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ وہ 4 جنوری کو استغاثہ سے ملیں۔ دو بھارتی سفارتکار بھی وہاں موجود تھے۔ دیویانی کے وکیل نے کہا کہ محکمہ انصاف تو اس حوالے سے نظرثانی کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے مگر اٹارنی کا دفتر اصرار کرتا ہے کہ دیویانی پر دھوکہ بازی کی فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں اپنے جرم کا لازمی طورپر اعتراف کرنا ہوگا۔ وکیل کا بیان اٹارنی کے دفتر میں دیا گیا جس میں دیویانی کے انکار کا بھی بتایا گیا۔ اس وقت ڈپٹی اٹارنی مسٹر زابیل نے کہا کہ دیویانی پر الزامات برقرار رہیں گے۔ انہیں بے گناہ فرض کرکے عام شہری کی طرح عدالت میں صفائی کا پورا حق ہے۔ ہم پر عائد کئے گئے الزامات کو ثابت کرنے کا بوجھ برقرار رہے گا۔