• news

چارسدہ: اراضی کے تنازع پر خوانین اور مزارعین میں 6گھنٹے فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

چارسدہ: اراضی کے تنازع پر خوانین اور مزارعین میں 6گھنٹے فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

 چارسدہ (آئی این پی) شکور مےں خوانےن اور مزارعےن کے مابےن اراضی کے تنازع پر 6گھنٹے تک دو طرفہ فائرنگ سے مےاں بےوی جاں بحق جبکہ تےن افراد زخمی ہوئے۔ لاﺅڈ سپےکروں سے اعلانات کے بعد پانچ ہزار مسلح لوگ مورچہ زن رہے۔ علاقے مےں شدےد کشےدگی رہی۔ اےف سی اور پولےس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑےوں کی مدد سے ےرغمال لوگوں کو بازےاب کراےا۔ پےر کے دن علی الصبح تھانہ خانمائی پولےس کی بھاری نفری نے علاقہ شکور مےں عدالتی حکم پر غرےب گل ولد مبےن خان کا گھر مسمار کرکے قبضہ لےنڈز لارڈز نادر خان کے حوالہ کردےا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہزاروں مزارعےن اسلحہ اُٹھا کر مورچہ زن ہو گئے اور لےنڈ رلارڈز نادرخان کے لوگو ں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران فائرنگ کے نتےجے مےں لےنڈ لارڈ نادر خان گروپ سے حکےم خان اور اس کی بےوی مسماة نازےہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ مزارع غرےب گل گروپ کی طرف سے فراز ولد شکور ، تسلےم ولد احمد جان اور حمزہ ولد غرےب گل شدےد زخمی ہو گئے۔ عمائدےن علاقہ نے سےز فائر کےلئے کوششےں شروع کی۔ اس اثناءپولےس پولےس اور اےف سی کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور عمائدےن علاقہ کی مدد سے ےرغمال لوگوں کو بازےاب کر اےا۔ اس دوران مشتغل مزارعےن لےنڈ لارڈ ز نادر خان کے گھر پر حملہ آور ہوئے اور ان کے گھر کو مسمار کرکے آگ لگا دی۔ علاقے مےں شدےد کشےدگی اور خوف کا عالم ہے۔
چارسدہ /میاں بیوی جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن