آرٹیکل 6 میں سے لفظ ”غداری“ ختم کرنے کا بل منظور نہیں ہوسکے گا: قانونی ماہرین، سیاسی رہنما
آرٹیکل 6 میں سے لفظ ”غداری“ ختم کرنے کا بل منظور نہیں ہوسکے گا: قانونی ماہرین، سیاسی رہنما
کراچی (خصوصی رپورٹ) قانونی ماہرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے آرٹیکل 6 میں سے لفظ ”غداری“ ختم کرنے کا بل منظور نہیں ہوسکے گا۔ اُمت کے مطابق احسن اقبال، ظفر علی شاہ نے کہا دوتہائی اکثریت چاہئے۔ متحدہ کو ملا کر بھی (ق) لیگ کو سینٹ میں 12 ارکان کی حمایت مل پائیگی۔ خود کو بچانے اور مشرف کے احسانات کا بدلہ چکانے کیلئے چودھری شجاعت نے یہ راگنی چھیڑی۔ ایس ایم ظفر نے کہا جو بات نظر آرہی ہے وہ یہ ہے آرٹیکل 6 کے تحت اس سے پہلے کبھی ٹرائل نہیں ہوا تھا لہٰذا کسی نے اس آرٹیکل کی کسی شق میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اب مقدمہ شروع ہوا تو لوگوں کو خیال آیا۔
غداری