• news

گوانتا نامو جیل بند کی جائے‘ وائٹ ہا¶س کے سامنے سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

گوانتا نامو جیل بند کی جائے‘ وائٹ ہا¶س کے سامنے سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

 شنگٹن (آن لائن) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں لوگوں نے وائٹ ہاو¿س کے باہر مظاہرہ کیا جس میں حکام سے گوانتاناموبے میں قائم جیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نعرے لگاتے اور ہاتھوں میں بینرز ا±ٹھائے لوگوں کی بڑی تعداد وائٹ ہاو¿س کے باہر جمع ہوگئی اور امریکی حکام سے گوانتا ناموبے کی بندش کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق گوانتاناموبے میں قید بیشتر ملزمان کو عدالت بری کرچکی ہے لہٰذا قیدخانے کو قائم رکھنا بلاجواز ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے 2009ءکی صدارتی مہم کے دوران کئی دفعہ گوانتاناموبے بند کروانے کا وعدہ بھی کیا تھا اب انہیں اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔
وائٹ ہا¶س/ مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن