• news

بھارت پولیو فری قرار: پاکستان، افغانستان نائیجیریا میں بیماری کو روکا نہ جا سکا:بی بی سی

بھارت پولیو فری قرار: پاکستان، افغانستان نائیجیریا میں بیماری کو روکا نہ جا سکا:بی بی سی

نئی دہلی (بی بی سی/آئی این پی)) بھارت میں پولیو کا آخری مریض تین سال قبل رپورٹ کیا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک اس مرض کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اسے صحت کے شعبے میں بھارت کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے یہ کامیابی بڑے پیمانے پر مسلسل حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذریعے حاصل کی ہے۔ البتہ پاکستان، افغانستان اور نائیجریا میں اس بیماری کو روکا نہ جاسکا۔ اس موقع پر پاکستان میں پولیو کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے بھارت کو پولیو فری ملک قرار دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن