• news

کشمیر کی بندربانٹ پر مبنی کسی بھی سمجھوتے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے : علی گیلانی

کشمیر کی بندربانٹ پر مبنی کسی بھی سمجھوتے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے : علی گیلانی

سرینگر(کے پی آئی)ریاست جموں وکشمیرپر کسی قسم کی خفیہ ڈیل کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے حرےت کانفرنس (گ) کے چےرمےن سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں نے ریاست کی بندربانٹ کیلئے کسی کو منڈیٹ نہیں دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حقیقی آزادی کے مفہوم کو سمجھ کرہی غلامی کے پنجہ استبداد سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ پاکستان یا بھارت میں سے کسی کو مینڈیٹ نہیں دیا کہ ہماری قربانی کے منافی کوئی حل تجویز کریں۔ وہ تحریک حریت کے اہتمام سے حیدرپورہ میں ربیع الاول کی مناسبت ”تصورِ آزادی: اسوئہ حسنہ کی روشنی میں“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن