• news

نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمشن سے کرائی جائیں: شاہ محمود، بلدیاتی الیکشن کے التوا کا خیرمقدم

نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمشن سے کرائی جائیں: شاہ محمود، بلدیاتی الیکشن کے التوا کا خیرمقدم

ملتان (ثناءنیوز) مخدوم شاہ محمود   سندھ اور پنجاب مےں بلدےاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فےصلے کا خےرمقدم کےا اور کہا کہ اس فےصلے سے سندھ اور پنجاب مےں اےک مرتبہ پھر شفاف بلدےاتی انتخابات کا انعقاد ہوتا ہوا نظر آرہا ہے نئی قانون سازی اور نئی حلقہ بندےوں کا فےصلہ حکومتی دھاندلی کے فےصلے مےں رکاوٹ بن جائیگا۔دھاندلی روکنے کیلئے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا ہم چلاتے رہے کہ حلقہ بندےاں مسلم لےگ (ن) کے ممبران کی مرضی سے ہو رہی ہےں۔، ہماری نہ سنی گئی اور بالآخر سپرےم کورٹ نے شفاف انداز مےں حلقہ بندےوںکا حکم صادر کےا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ نئی حلقہ بندےاں الےکشن کمشن کے ذرےعے کروائی جائےں اور صوبائی انتظامےہ کے اختےارات کو محدود کر دےا جائے کےونکہ انتظامےہ صوبے کے زےر اثر ہوتی ہے اور دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے جو افسر دباﺅ مےں نہےں آتا اس کا تبادلہ کر دےا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندےوں کی تشہےر ہونی چاہئے اور لوگوں کے اعتراضات کو سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدےاتی انتخابات بائےو مےٹرک سسٹم کے ذرےعے کروائے جائےں تاکہ دھاندلی کا راستہ ہمےشہ کے لئے بند ہو جائے۔
شاہ محمود


 

ای پیپر-دی نیشن