تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ تاجر برادری ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں جو تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود صنعت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہیںجس پر وہ بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں- انہو ںنے کہاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، بلکہ روز گار کے نئے مواقع پیداہونے سے غربت میں بھی کمی آرہی ہے - ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ینگ بزنس انٹر پرینورز سے گفت گو کرتے ہوئے کیا جنہو ںنے لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے سانگلاہل میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کی منظوری دے دی اور وائس چانسلر کو کیمپس کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدائت کر دی۔