• news

گلگت بلتستان کونسل نے وزیراعظم نوازشریف کی اجلاس میں شرکت اور اہم فیصلوں پر اظہار تشکر کی قرارداد منظور کرلی

گلگت بلتستان کونسل نے وزیراعظم نوازشریف کی اجلاس میں شرکت اور اہم فیصلوں پر اظہار تشکر کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد (اے پی پی) گلگت بلتستان کونسل نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس گلگت میں منعقدکرنے اور اس میں کئے گئے اہم فیصلوں پر اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے جبکہ جنگلات کی کٹائی روکنے اور تحفظ کیلئے 30 سالہ منصوبے کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بدھ کو وائس چیئرمین کونسل گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں جنگلات کے تحفظ اور کٹاﺅ روکے جانے کے 30 سالہ منصوبے کی تشکیل کیلئے غور کیا گیا۔ یہ منصوبہ چیئرمین گلگت بلتستان کونسل اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے احکامات پر بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میرٹ اور پالسیوں میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ جنگلات سے متعلقہ مسائل اور پالیسی سازی میں بھی حکومت شفافیت کو مدنظر رکھے گی۔ اجلاس میں کونسل کے ممبران نے متفقہ طور پر وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس گلگت میں منعقد کرنے اور اس میں شرکت پر اظہار تشکر کی قرارداد منظور کی گئی۔ اس اجلاس میں وفاقی حکومت کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرے۔
گلگت بلتستان/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن