• news

تین سیکرٹری دو کمشنر 23 ایس پی تبدیل‘ محمد ایملش ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات

تین سیکرٹری دو کمشنر 23 ایس پی تبدیل‘ محمد ایملش ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات

لاہور (نامہ نگار +سپیشل رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) آئی جی پنجاب خان بیگ نے پولیس میں اعلی افسروں کے وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میاں جاوید اسلم کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ عارف مشتاق کو ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر مقرر کر دیا گیا ہے۔ محمد ایملش ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا۔ عمران یعقوب کو کمانڈنٹ رنگ روڈ تعینات کیا گیا ہے۔ شاکر حسین کو ایس پی رنگ روڈ تعینات کر دیا گیا۔ حال ہی مےں ڈی اےس پی سے ترقی پانے والے17 افسروں سمیت 23 ایس پیز کے کئے جانے والے تقرر و تبادلے کے مطابق ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن جہانزیب نذیر خان کو تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس لاہور کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ عرفان اللہ خان کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد، ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد شجاعت علی راناکو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور کی خالی آسامی پر، ایس پی انوسٹی گیشن بھکرشاہدہ نسرین کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کی خالی آسامی پر،ایس پی ٹریفک ریجن سرگودھا صدف فاطمہ کو ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب کی خالی آسامی پر،ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان نعیم الحسن کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی اےس پی سے اےس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں مےں ڈی ایس پی آرآئی بی شیخوپورہ محمد اسلم خان نیازی کو ایس پی آرآئی بی شیخوپورہ ریجن،ایس ڈی پی او وویمن پولیس سٹیشن لاہور فہمیدہ یاسمین کو ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او موسیٰ خیل سرکل میانوالی طاہر رزاق کو ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سپیشل سکواڈ سٹی ٹریفک پولیس لاہور خلیل احمد کو ایس پی ٹریفک ریجن فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب بہار احمد شاہ کو ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سکیورٹی ون گورنر ہاو¿س سپیشل برانچ پنجاب لاہور مختار حسین کو ایس پی ٹریفک ریجن ڈی جی خان کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی (اےل اےم سی) لاہورمحمد قاسم خان کو چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم قصور امجد محمود کو ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل بھکر امیر عبداللہ خان نیازی کو ایس پی انوسٹی گیشن بھکر،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب اعجاز احمد کو ایس پی ٹریفک ریجن سرگودھا، ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل چکوال افتخار الحق کو ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل فیصل آباد خالد بشیر کو ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب فاروق احمد کوایس پی سی آئی اے فیصل آباد کی خا لی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل رحیم یار خان خالد رو¿ف کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان،ایس ڈی پی او صدر سرکل ساہیوال محمد سلیم صادق کوایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،اےس او/ڈی اےس پی ٹریفک ہیڈکواٹرز پنجاب ابرار احمد خلیل کو ایس پی ٹریفک ریجن بہاولپورکی خالی آسامی پر جبکہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ون ملتان محمود الحسن کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کر دےا گیا ہے۔دریں اثناءحکومت پنجاب نے 10افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوکب نذیر کو سیکرٹری وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد علی رندھاوا ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی کو سی ایم سیکرٹریٹ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اقبال حسین کو ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے تعینات کیا گیا ہے۔ ملک محمد اسلم تعیناتی کے منتظر تھے کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔ اسد اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم تعینات کر دیا گیا۔ نبیلہ عرفان تعیناتی کی منتظر تھیں کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر سرگودھا اقبال محمد چوہان کو او ایس ڈی کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عامر احمدکو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا،کیپٹن (ر) زاہد سعید کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ ملک حسن اقبال کو سیکرٹری آبپاشی لگایاگیا، خالد مسعود چودھری کو سیکرٹری ایکسائز لگایا گیا۔

پولیس / تبادلے

ای پیپر-دی نیشن