ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا کے جواب کی کاپی قانونی ماہرین کو بھجوا دی، کارروائی کیلئے رائے مانگ لی
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا کے جواب کی کاپی قانونی ماہرین کو بھجوا دی، کارروائی کیلئے رائے مانگ لی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا کے جواب کی کاپی اپنے قانونی ماہرین کو بھجوا دیں۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف ایف آئی اے نے قانونی رائے مانگ لی۔ قانونی رائے کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ طارق ملک نے ایف آئی اے کو 10 صفحات پر مشتمل جواب بھیجا تھا۔ طارق ملک پر دوہری شہریت اور سرکاری ملازمت چھپانے کے الزامات ہیں۔ سابق چیئرمین نادرا نے ایف آئی اے کے الزامات مسترد کر دیئے تھے۔
رائے مانگ لی