جے یو آئی (ف) کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ، 3 وزراءاور ایک وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ میں شامل، آج حلف اٹھائینگے
جے یو آئی (ف) کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ، 3 وزراءاور ایک وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ میں شامل، آج حلف اٹھائینگے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ ایجنسیاں) جے یو آئی (ف) نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 3 وفاقی وزراءاور ایک وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ میں شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) اور مرکز ی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ جو وزراءحکومت میں شامل ہونگے ان میں عباس آفریدی، خرم دستگیر، جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی شامل ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ تمام وزرا آج صبح ساڑھے 11بجے ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میںاپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ