مشرف کیخلاف غداری کا نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے: اسفند یار
مشرف کیخلاف غداری کا نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے: اسفند یار
اسلام آباد (ثناءنیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہئے۔ پرویز مشرف پر غداری نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007ءنہیں 12اکتوبر 1999ءسے مقدمہ چلنا چاہئے۔ آئین کی خلاف ورزی کی سزا آئین میں موجود ہے، انہوں نے کہا اگر ریاست پاکستان اور ریاست افغانستان مل کر 2014ءکی حکمت عملی نہیں بنائیں گی تو آئندہ چھ ماہ بعد آنے والی تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ میری معلومات کے مطابق طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اگر حکومت طالبان کے بعض گروپوں سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے تو کم از کم ہمیں نہیں تو پارلیمنٹ کو تو اعتماد میں لے لیتے۔
اسفند یار ولی