افتخار چودھری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی دی جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
افتخار چودھری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی دی جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس اہم شخصیت ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ملک بھر کی بار سے خطاب کرنا ہے جبکہ ان کی جان کو خطرہ ہے اسلئے انکو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے عدالت کو بتایا کہ 90 دن کیلئے سابق چیف جسٹس کو گاڑی فراہم کی جارہی ہے جو ان کے آفیشل استعمال میں ہو گی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم جیسا پروٹوکول دیا جائے جبکہ اب وہ سرکاری افسر نہیں اس لئے انکی بلٹ پروف گاڑی ان کے اہل خانہ بھی استعمال کرسکیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سابق وزیراعظم کو اگر بلٹ پروف گاڑی دی جاسکتی ہے تو سابق چیف جسٹس کو کیوں نہیں۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کر دی گئی ہے مگر اس کے اخراجات سابق چیف جسٹس خود برداشت کریں گے۔ ثناءنیوز کے مطابق دوران سماعت حکومت کی جانب سے موقف اپناےا گےا کہ سابق چےف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے تاہم جسٹس شوکت صدےقی نے حکم دےا کہ سابق چےف جسٹس کو قانونی مراحل طے کرنے کے بعد آج ہی بلٹ پروف گاڑی فراہم کرےں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم