چینی باشندہ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی‘ بیس لاکھ روپے چھین لئے گئے
چینی باشندہ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی‘ بیس لاکھ روپے چھین لئے گئے
لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں نے 20 لاکھ روپے چھین کر چینی باشندے کو گولیاں مار دیں جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واردات ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور سی آئی اے آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہوئی جبکہ پولیس تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈکیتی و چوری کی متعدد واراتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھ روپے کی نقدی، زیورات کاریں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے تھانہ قلعہ گجرسنگھ کے علاقہ میں چین کے شہری یون آن گون وال شیٹ کا کاروبار کرتا تھا۔ گزشتہ روز چینی باشندہ خورشید بلڈنگ سے نکل کر سامنے بنک گیا اور 20 لاکھ روپے نقد لے کر جیسے ہی بنک سے باہر نکلا تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے 20 لاکھ روپے چھین کر چینی باشندے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ چینی باشندے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عبدالمجید سے 4 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی، ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے کار سوار فیاض اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل لے گئے۔ مغل پورہ میںڈاکوﺅں نے راحیل سے 3 لاکھ روپے کے زیورات، سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے عمر سے 3 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 3 لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل، ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے امجد 2 کی نقدی، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے عابد سے 1لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی و زیورات، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے اشفاق سے 1لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی و زیورات، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے نوید سے 90ہزار روپے کی موٹر سائیکل و موبائل، راوی روڈ میں ڈاکوﺅں نے یاسر سے 75ہزار روپے کی نقدی، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے مظہر سے 23 ہزار روپے کی نقدی، ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے غفار سے 65 ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، شیراکوٹ میںڈاکوﺅں نے جاوید سے 18ہزار روپے کی نقدی، سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے ابراہیم سے 65ہزار روپے کی نقدی، رائیونڈ سٹی میں ڈاکوﺅں نے مظہر سے 70 ہزار روپے کی نقدی و موبائل، غالب مارکیٹ میں ڈاکوﺅں نے مسز نعمان سے 12ہزار روپے کی نقدی و موبائل، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے جہانگیر سے 75 ہزار روپے کی نقدی وموبائل، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے سلمان سے 40ہزار روپے کی موٹر سائیکل، فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے امین سے 22 ہزارر روپے کی نقدی و موبائل، مغلپورہ میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 54 ہزار روپے کی نقدی، بادامی باغ میں ڈاکوﺅں نے ریاض سے 68 ہزار روپے کی نقدی، شفیق آباد میں ڈاکوﺅں نے بشارت سے 15ہزار روپے نقدی و موبائل چھین لیا۔ گلشن اقبال میں اطہر صدیق، لٹن روڈ میں افتخار، اقبال ٹاﺅن میں اکبر، سمن آباد میں احسن، فیصل ٹاﺅن میں زین کی گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد میں صدیق، ٹاﺅن شپ میں زاہد، نواب ٹاﺅن میں مصطفی، مسلم ٹاﺅن میں عبدالغفار، مغلپورہ میں وقاص، شاد باغ میں ماجد، شاہدرہ ٹاﺅن میں سعید، مسلم ٹاﺅن میں عقیل، فیکٹری ایریا میں ذوالفقار، ساندہ میں اسد اور وقاص، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے اسلم، غالب مارکیٹ میں ندیم، کاہنہ میں سلیم، فیصل ٹاﺅن میں ساجد، ہربنس پورہ میں اشتیاق، قلعہ گجر سنگھ میں ارشاد، گڑھی شاہو میںیوسف، نولکھا میں عبدالہادی، شاہدرہ ٹاﺅن میں وقاص، سمن آباد میں ندیم، اقبال ٹاﺅن میں شفیق، ساندہ میں اعجازکی موٹر سائیکلیںچوری کر لی گئیں۔ فیروزوالا نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں چک 39 میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر میاں بیوی کو زخمی کر دیا۔ فقیر حسین اور اس کی بیوی رضیہ بی بی گھر میں سو رہے تھے نامعلوم ڈاکو واردات کرنے کے لئے گھس آئے۔ جنہوں نے انہیں پکڑ لیا گھریلو سامان لوٹ رہے تھے کہ میاں بیوی نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔ فیروزوالا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
وارداتیں