ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کی تفصیلات جاری کرنے کا حتمی فیصلہ
ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کی تفصیلات جاری کرنے کا حتمی فیصلہ
اسلام آباد (ثناءنیوز)ساڑھے 8 لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری 15 فروری تک جاری کر دی جائے گی۔ سینٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے اراکین کے شناختی کارڈ نمبرز حاصل کر لئے گئے ہیں َتاجروں، کھلاڑیوں اور فنکاروں کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ سرکاری و نجی ملازمین اور پروفیشنلز کی ٹیکس تفصیلات بھی عام کی جائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ سے زیادہ افراد نے الیکٹرانک ٹیکس ریٹرنز فائل کر رکھی ہیں۔5 لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے فارم کے ذریعے گوشوارے داخل کرائے ہیں۔ 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے نیشنل ٹیکس نمبر کے باوجود گوشوارے داخل نہیں کرائے، گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کو 28 فروری کے بعد ایک ماہ کا نوٹس دیا جائے گا۔
ٹیکس تفصیلات