• news
  • image

بھارت کی ریاست راجستھان میں مسلم کش فسادات‘ پانچ افراد ہلاک دس گھر نذرآتش کرفیو نافذ

بھارت کی ریاست راجستھان میں مسلم کش فسادات‘ پانچ افراد ہلاک دس گھر نذرآتش کرفیو نافذ

نئی دہلی (اے پی اے) بھارت کی ریاست راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع میں مسلم کش فسادات میں 5افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے۔ پرتشدد واقعات کے بعد علاقے میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ زخمیوں کو راجستھان کے شہر ادے پور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ فرقہ وارانہ تصادم کا یہ واقعہ قبائلی اکثریتی علاقے پرتاپ گڑھ کے یوٹڑی قصبے میں پیش آیا۔ پرتاپ گڑھ کے سپرنٹینڈنٹ پولیس یو این چھانوال نے بتایا کہ تشدد کے ان واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوئے، علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ایک مذہبی گروہ کے لوگوں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ بھاگتے ہوئے لوگوں کو پاس کے گاو¿ں میں روکنے کی کوشش کی گئی تو وہاں بھی انھوں نے فائرنگ کی۔ اس کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور دس گھروں کو آگ لگا دی۔ اس حملے میںیوٹڑی کے راجہ نامی ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے اور آدھی رات کو یوٹڑی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ مظفرنگر ضلع میں ہونے والی ہندو مسلم جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت میں 2013ءمیں ستمبر میں دارالحکومت دہلی سے ملحق ریاست اترپردیش کے مظفرنگر ضلع میں ہندو مسلم جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس تشدد سے متاثرہ سینکڑوں لوگ اب بھی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔
مسلم کش فسادات

epaper

ای پیپر-دی نیشن