• news

لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست، ایم ڈی پیپکو، جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی سے جواب طلب

لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست، ایم ڈی پیپکو، جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے ڈیم تعمیر کرنے ناگزیر ہے۔ گیس کی فراہمی عام آدمی تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے اس کے بعد کمرشل زون میں گیس فراہم کی جائے۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے مزید سماعت 20جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو اور جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ بجلی اور کی لوڈشینڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے کاروباری زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عام آدمی کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ فاضل عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں۔
لوڈشیڈنگ/ جواب طلب

ای پیپر-دی نیشن