قرآن پاک اسلام کی تبلیغ کیلئے تشدد سے روکتا ہے: خالد شیخ
واشنگٹن (اے ایف پی) نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ نے اپنا منشور جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک اسلام کی تبلیغ کیلئے تشدد سے روکتا ہے۔ ان کا یہ منشور امریکہ کے ایک اخبار اور برطانیہ کے چینل فور نے شائع اور نشر کیا ہے اور یہ ان کا 2009ء کے بعد سے دنیا کے ساتھ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ان کا مذہبی فریضہ ہے کہ وہ جب کسی بھی غیر مسلم سے ملیں جن میں عدالت کا جج اور وکلاء بھی شامل ہیں، انہیں اسلام کی دعوت دیں۔ کیونکہ میرا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ روز قیامت مجھ سے سوال کریں گے کہ میں نے غیرمسلموں کو اسلام کی دعوت کیوں نہیں دی۔