• news

کالج کے زمانے میں گلوکاری کا بہت شوقین تھا‘کمبخت گانے آج بھی نہیں بھولے: مولانا طارق جمیل

لاہور(آئی این پی) نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ میں کالج کے زمانے میں گلوکاری کا بہت شوقین رہا اور خود بھی گورنمنٹ کالج میں گلوکاری بھی کرتا رہا ہوں اور مجھ کو آج بھی کمبخت گانے نہیں بھولے۔ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے گلوکار بننے کا بہت شوق تھا اور میں نے ہائی سکو ل سے گانے کا سلسلہ شرو ع کیا اور اسکے بعد گورنمنٹ کالج تک میں گلوکاری کرتا رہا اور کالج میں جب بھی کسی تقریب کا اہتمام کیا جاتا تھا، میں اس میں ضرور پر فارمنس کرتا لیکن اسی دوران تبلغی جماعت کے ساتھ مجھے تین دن کیلئے جانے کا موقع ملا جس کے بعد زندگی بدل گئی۔

ای پیپر-دی نیشن