• news

حکمران کسی کو سکیورٹی نہیں دے سکتے طالبان کہیں بلاول کو نہ لے جا ئیں: شیخ رشید

اسلام آباد /لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران کسی کو سیکورٹی نہیں دے سکتے‘خدشہ ہے کہیں طالبان بلاول بھٹو کو نہ لے جا ئیں‘ملک میں ڈرون سے بڑا مسئلہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری ہے ‘جب حکو مت اورملک میں سے کسی ایک کو بچانے کی بات ہو گی تو فوج ملک بچائے گی ‘طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر حکو مت اور فوج کا موقف یکساں نہیں ‘آصف زرداری نوازشر یف کو فوج سے لڑانا چاہتے ہیں ‘میں دعوے سے کہتا ہوں اگر حکومت سنجیدہ ہو تو طالبان سے مذاکرات کا میاب ہو سکتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردوں اور طالبان نے بہت کچھ کر دیا ہے اورآج تک یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو حکو مت بازیاب نہیں کراسکی اس لئے کہیں طالبان بلاول بھٹو کو بھی نہ لیں جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو ’’بلے‘‘ کے دودھ پینے کی باتیں کر تے ہیں وہ قوم کا خون پیتے رہے اور آج کے حکمران بھی عوام کا خون پیتے ہیں ۔   

ای پیپر-دی نیشن