• news

چیچنیا: بچوں کے نام نبی کریمﷺ کے نام پر رکھنے والے والدین کیلئے ہزار ڈالر ہدیہ

گروزنی (این این آئی) چیچنیا کے لیڈر رمضان قاضی روف نے نومولود بچوں کے نام نبیﷺ کے نام پر رکھنے والے والدین کے لئے ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کی نسبت سے کیا گیا۔ قاضی روف نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائیگا۔ یہ بھی کہا گیا کہ جو اپنی بیٹیوں کے نام امہات المومنین کے ناموں پر رکھیں گے۔ ان والدین کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن