• news

پاکستان میں پرندے کا شکار کرتے عرب شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں فالکن قسم کے پرندے کا شکار کرتے ہوئے ایک عرب ملک کے شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ایک گاڑی پر چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ Houbara نامی پرندے کا شکار کر رہے تھے کہ جے صالمر کے قریب ٹینوٹ سرحد عبور کر گئے‘ ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد عبور کرنے والوں کو چیلنج کیا اور انہیں خبردار کیا۔ بھارتی فورسز نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور پاکستانی رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی۔ پہلی بار حکومت پاکستان نے اس پرندے کے شکار پر پابندی عائد کی تاکہ اس کی تعداد میں اضافہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن