• news

شیخوپورہ : نشہ میں دھت شخص کی 4سالہ بچی سے زیادتی، تشویشناک حالت پر ہسپتال منتقل

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود محلہ رحمان پورہ میں 50سالہ شخص نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر گلی میں کھیلتی کمسن 4سالہ بچی بسما کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، بچی کو تفتیش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے رکشہ ڈرائیور عارف حسین کی 4سالہ بیٹی بسما گلی میں کھیل رہی تھی اس دوران 50سالہ شخص مقصود شراب کے نشہ میں دھت تھا، اٹھا کر ایک قریبی مکان میں لے گیا جہاں اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی کے شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ملزم اور مکان کی مالکہ بیوہ خاتون کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے ملزم اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ محلہ داروں نے اس واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، پیر محل سے نمائندہ خصوصی اور نامہ نگار کے مطابق فیصل آباد اور پیر محل میں 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ روڈالہ روڈ چک نمبر 275گ، ب کے رہائشی خان محمد کی جواں سالہ بہن (ل) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی، مسلح ملزمان پرویز وغیرہ نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ گائوں 734گ۔ ب کے آفتاب کی17سالہ ہمشیرہ (ر) بی بی رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں جا رہی تھی  مذکورہ گائوں کے اوباش جعفر ولد لال نے اپنے ساتھیوں ساجد اور دل میر کی مدد سے دوشیزہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن