اوگراکرپشن، عمل درآمد کیس، الجھا ہوا پر بہت سے افراد ملوث ہیں: سپریم کورٹ
اوگراکرپشن، عمل درآمد کیس، الجھا ہوا پر بہت سے افراد ملوث ہیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن اور عمل درآمد کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوران سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دئیے کہ یہ بہت الجھا ہوا کیس ہے اس میں بہت سے افراد ملوث ہیں عدالت ان کے ابھی نام ظاہر نہیں کرسکتی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت میں اسے 21جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا آئندہ ہفتے بنچ کچھ تبدیل ہو جائے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کیس سے متعلق بریف رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔ پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے کہاکہ وہ چار ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عدالت رپورٹ دیکھ لے پھر آپ کی بات بھی سن لے گی آپ کو مو±قف بیان کرنے کا پورا موقع فراہم کےا جائے گا ضروری میٹنگ کے باعث عدالت ابھی مزید وقت نہیں دے سکتی ۔
اوگرا کیس