پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے 350 برسوں تک 10ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے: ایشیائی ترقیاتی بنک
پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے 350 برسوں تک 10ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے: ایشیائی ترقیاتی بنک
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر سے 350 برسوں تک 10ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ جامشورو پاور جنریشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی مدد سے بجلی کی مجموعی پیداوار کا 40فیصد حصہ پیدا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں کوئلے سے پیدا کی جانے والی بجلی کا تناسب 0.07فیصد ہے ۔
کوئلہ/بجلی