• news

افغان مجاہدین نے خالی ہاتھوں امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی کو شکست دےدی: نمائندہ ملاعمر

افغان مجاہدین نے خالی ہاتھوں امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی کو شکست دےدی: نمائندہ ملاعمر

اسلام آباد(ثناءنیوز)امارت اسلامیہ افغانستان کے سربراہ ملا عمر کے اہم نمائندے کی طرف سے پاکستان کی دینی جماعتوں، سابق سفیروں، سابق عسکری شخصیات کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ خودسر یا دشمن کے انٹیلی جنس اداروں کے پنجوں میں جکڑے ہوئے نام نہاد مجاہدین کی نازیبا حرکتوں کو امارت اسلامیہ سے منسوب نہ کیا جائے، مجاہدین نے خالی ہاتھوں امریکہ کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو شکست سے دوچار کر دیا، امریکی مکمل شکست سے دوچار ہو چکے اور بھاگنے میں مصروف ہیں، ہم کسی کو دھمکانے اور تاوان کی غرض سے لوگوں کو اغوا کرنے کو قانونی نہیں سمجھتے، مجاہد کے نام پر بھتہ خوری مجاہد کی شان نہیں، بے گناہ انسانوں کا قتل، کثیر آبادی اور مقدس مقامات پر ہدف کے تعین کے بغیر حملے ہمارا کام نہیں اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیتے ہیں، ایسے نامناسب اور ناجائز امور کی انجام دہی کے بعد اپنی نسبت امارت اسلامیہ سے کر نا محض نام کا ناجائز استعمال ہے یہ خط امارت اسلامیہ افغانستان کے ایک اہم نمائندے نے ان شخصیات سے ملاقات کر کے پہنچایا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ سالوں سے ہمارا اسلامی ملک افغانستان امریکی جارحیت کا شکار ہے۔ یہ صرف ہمارا ملک نہیں جو جارحیت کی آزمائش میں مبتلا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں بلکہ صدیوں سے پوری اسلامی دنیا کی یہی حالت ہے۔ مشرق اور مغرب کے کافر جو اسلام کے مقابلے میں خود کو ایک سمجھتے ہیں حالات اور وسائل کا فائدہ اٹھا کر مسلسل ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ اسلامی سرزمین کو جارحیت کا شکار کر دیں۔ مسلمانوں کے ذخائر اور معدنیات لوٹ لیں۔ اسلامی نظام کی حاکمیت کا راستہ روکیں اور بالآخر سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی حارجیت کے ذریعے اسلامی امت کا مکمل خاتمہ کر دیں مگر الحمد للہ مجاہدین مذہبی فریضہ نہیں بھولے، اب اس جہاد کا پھل پکنے کو ہے۔
نمائندہ ملاعمر

ای پیپر-دی نیشن