• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کی خصوصی عدالت میں طلبی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کی خصوصی عدالت میں طلبی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست گزار فیصل چوہدری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ملزم پرویز مشرف کے وکلاءخالد رانجھا اور بیرسٹر سیف نے عدالت کو بتایا پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی جانب سے خصوصی عدالت میں بھی ایک درخواست دائر ہے کہ یہ مقدمہ سننا اس کے دائرہ اختیار میں نہیں، ملزم پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوتا۔ خالد رانجھا نے کہا سابق صدرکی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل بھی ہائی کورٹ میں دائرکی گئی ہے، لہٰذا ان درخواستوں کا فیصلہ آنے تک پرویزمشرف کو حاضری سے استثنیٰ دینے کیلئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ جسٹس ریاض احمد نے کہا سیکشن 12 کے تحت خصوصی عدالت کے حکم پر نظرثانی کا اختیار نہیں سیکشن 12 کے تحت خصوصی عدالت کے احکامات عدالت خود ہی واپس لے سکتی ہے، ہائیکورٹ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشرف کی طلبی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم دو بجے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔
درخواست خارج

ای پیپر-دی نیشن