مشرف پیش نہیں ہوسکتے تو عدالت اے ایف آئی سی منتقل کر دی جائے: آصفہ بھٹو
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف بیماری کے باعث خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تو عدالت کو اے ایف آئی سی میں لے جانا چاہئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہونے کے بہانے تراش رہے ہیں۔ خصوصی عدالت کو اے ایف آئی سی منتقل کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ ہسپتال میں سماعت کے دوران مشرف کو پیشی کے لئے بھی آسانی ہو گی جبکہ علاج معالجے کی مکمل سہولیات بھی میسر ہوں گی۔