• news

کوہلو: بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق قلات: گیس لیکیج سے دھماکہ، 11 زخمی

کوئٹہ (اے این این) کوہلو میں سکریپ کی دکان میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ قلات اور مستونگ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 4 بچوں سمیت 11 افراد زخمی  ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوہلو کے علاقے میں واقع سکریپ کی دکان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ناصر خان جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب  مستونگ کے علاقے دشت میں گیس لیکج کے باعث 3 افراد جان محمد‘کلیم خان اور چھوٹا خان شدید زخمی ہو گئے جبکہ قلات کے علاقے سوراب میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ثانیہ‘تانیہ‘ثاقب‘رضوان‘ بلال اور غفار نامی شخص زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیاگیا جن میں سے 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں اب تک گیس واقعات میں 30سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں جھل مگسی کے علاقے میرپور میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے چار جانور ہلاک۔ علاوہ ازیں اوستہ محمد پولیس تھانہ گنداخہ کی حدود میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے راؤت خان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن