نحوست ختم کرنے کیلئے صہبا مشرف نے ہرمل کی دھونی دینے کی اجازت حاصل کر لی
اسلام آباد (آن لائن) اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں سے صہبا مشرف نے سابق صدر پرویز مشرف کے سر سے نحوست کا سایہ ختم کرنے کیلئے ہرمل کی دھونی دینے کی اجازت حاصل کر لی ہے اور وہ کسی بھی وقت یہ روحانی نسخہ آزما سکتی ہیں۔ صہبا مشرف کے قریبی ذرائع نے بتایا صہبا مشرف کو ایک روحانی شخصیت نے نسخہ دیا تھا ہرمل کی دھونی دی جائے۔ چاروں قل کا تعویز مشرف کے بازو پر باندھ دیا جائے اور نیم کے پانی سے غسل کرایا جائے جس پر صہبا مشرف نے اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز انہیں یہ نسخہ آزمانے کی اجازت دیدی۔