• news

سی ڈی ڈبلیو پی نے 4 ارب کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کر لئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں زراعت، خوراک، تعلیم ، توانائی اور آبی ذخائر سے متعلق  چار ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ، نو سو بارہ ارب روپے مالیت کے دیگر 6 منصوبوںکو ایکنک کی منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ تین منصوبوں کو اگلے سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس تک موخر کر دیا ۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 917ملین روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے فیصلوں کی پیش بندی اور جائزے کیلئے سیٹلائیٹ ریموٹ سینسنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے کی منظوری دی۔ اجلاس میں 873ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کاسمیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایبٹ آباد کیمپس کی بھی منظوری دی گئی۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پنجاب میں ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی استعدادکار بڑھانے کیلئے 3 بلین روپے کے منصوبے کی منظوری دی ۔  735بلین روپے کی لاگت سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے میگا پروجیکٹ کی بھی منظوری دی جسے ایکنک کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 196.9بلین روپے کی لاگت سے جامشورومیں1200میگاواٹ کے دو سپر کریٹیکل کول فائرڈ پاور منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جسے ایکنک کے آئندہ اجلاس میںپیش کر دیا جائیگا ۔اجلاس نے4 بلین روپے مالیت کے قائداعظم سولر پارک سے 1000میگا وارٹ بجلی کی انخلاء کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس نے14.9بلین روپے کی مالیت کے کے ٹوویر آب پاشی اور توانائی کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 7.6بلین روپے مالیت انڈس 21واٹر سیکٹرکی استعداد کار بڑھانے اور ایڈوائزری سروسز منصوبے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس نے تربیلا 5ایکسٹینشن ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی کانسپٹ کلیئرنس کی منظوری دی ۔اجلاس میں879ملین لاگت سے پنجاب یونیورسٹی کے منتخب شعبہ جات کی استعدادکار بڑھانے اورمعیار بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس930 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے UET کے نارووال کیمپس کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں 395ملین روپے کے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں زراعت اور گلہ بانی سے متعلق ٹیکنالوجی میں استعداد کار بڑھانے کے لیے پاک کوریا سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی۔اجلاس نے سیرت یونیورسٹی کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن