خیبر پی کے حکومت کا صوبہ بھر میں مارچ سے تعلیمی نصاب انگریزی میں تبدیل کرنیکا فیصلہ
پشاور (آئی این پی)خیبر پی کے میں تعلیمی نصاب انگریزی میں پڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جمعرات کو مشیر خصوصی تعلیم خیبر پی کے ڈاکٹر میر تاج روغانی کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیمی پروگرام ’’تعلیم سب کے لئے پروگرام‘‘ کے تحت مکمل تعلیمی نصاب انگریزی زبان میں پڑھانے کا آغاز مارچ سے کیا جائے گا۔ تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ انگریزی زبان میں تعلیمی نصاب پڑھانے کے لئے اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے۔ مارچ سے قبل اساتذہ کی تربیت مکمل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے دوران یکساں تعلیمی نصاب لانے کا وعدہ کیا تھا۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چند ماہ قبل پہلی جماعت سے سرکاری تعلیمی اداروں میں انگریزی نصاب لانے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔