• news

کوئی خوش ہو یا خفا ہم اپنا ایجنڈا پورا کرکے دم لینگے: پرویز خٹک

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفتوں کو خاطر میں لانے والی نہیں کوئی خوش ہوتا ہے یا خفا ہم اپنے ایجنڈے کوپورا کرکے دم لیں گے کیونکہ ہمارا مقصد نیک اور اخلاص پر مبنی ہے ہم نے صوبے میں کرپشن اور سستی سے پاک اور انصاف پرمبنی فعال نظام کے قیام کاعہد کر رکھا ہے اس مقصد کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم ہار ماننے والوں میں نہیں کرپشن کے خلاف جہادجاری رہے گا صوبے میں احتساب کا ایسا نظام قائم کریں گے جو پورے ملک کیلئے مثال بنے گا۔ انہوں نے اصلاح معاشرہ میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ان کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وہ گذشتہ روز خیبر یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن