چین: یغور سکالر الہام توہطی والدہ سمیت گرفتار
چین: یغور سکالر الہام توہطی والدہ سمیت گرفتار
سنکیانگ (اے ایف پی + اے پی پی) مغربی چین میں پولیس نے معروف یغور سکالر الہام توہطی اور ان کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔ گھر چھاپہ مار کر ان کا ذاتی کمپیوٹر‘ سیل فون اور یونیورسٹی پیپرز بھی ضبط کر لئے۔ الہام توہطی بیجنگ میں ماہر اقتصادیات کے طور پر کام کر رہے تھے۔ الہام نے یغور باشندوں پر بڑھتے ہوئے دباﺅ پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ الہام کی اہلیہ غزالی نور نے کہا بچے پریشان اور رو رہے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ ہونگ لی نے دعوی کیا قانون کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پکڑا گیا ہے۔
یغور سکالر گرفتار