لبنان : حزب اللہ کے گڑھ میں خودکش کار بم دھماکہ‘ 4 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
لبنان : حزب اللہ کے گڑھ میں خودکش کار بم دھماکہ‘ 4 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
بیروت (این این آئی،اے ایف پی) لبنان میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 4افرادہلاک اور32زخمی ہوگئے، دھماکے سے کئی قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جمعرات کو ہرمل شہرایک زور دار کار بم دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے گڑھ مشرقی لبنان کی بیکا وادی میں کیاگیا، کار بم دھماکے سے سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی کیونکہ دھماکہ سرکاری عمارت کے سامنے ہوا ، کئی قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جس ہسپتال میں منتقل کیا گیا ڈاکٹروں نے لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ، لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوﺅں نے پڑوسی ملک شام کی حکومت کی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مدد کی تھی اور شام میں جنگ کے اثرات لبنان پر بھی پڑے۔ حزب اللہ کے زیر اثر لبنان کے علاقوں میں کئی بم اور راکٹ حملے کیے گئے جن کی ذمہ داری سنی سخت گیر جنگجوو¿ں نے قبول کی۔