میرا کے پہلے شوہر عتیق الرحمن کا نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان، دھمکیاں مل رہی ہیں سکیورٹی نہ ملی تو روپوش ہونا پڑیگا: اداکارہ
لاہور (کلچرل رپورٹر+ اے پی اے+ آئی این پی) اداکارہ میرا کے پہلے شوہر عتیق الرحمن نے اداکارہ پر نکاح پر نکاح کرنے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کر دیا جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میرا کو نکاح پر نکاح پر کم از کم 7سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ لاہور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عتیق نے کہا میرا آج بھی میری بیوی ہے اور میرے پاس نکاح نامہ اور گواہان موجود ہیں۔ میرا کو غیر اخلاقی ویڈیو کلپ منظر پر آنے کے بعد مبینہ طور پر طالبان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں جبکہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ مجھے فول پروف سکیورٹی نہ دی گئی تو مجھے مجبوراً روپوش ہونا پڑیگا۔ اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ای میل اور موبائل فون پر ایس ایم ایس اور موبائل کالز کے ذریعے طالبان کی جانب سے سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔