کیوکشن کراٹے فیسٹیول، کوچ انور محی الدین نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن آل جاپان کیوکوشن یونین پاکستان اور دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاؤن کے زیراہتمام کیوشن کراٹے فیسٹیول اور ڈیمانسٹریشن کا انعقاد ہوا۔ فیسٹیول میں لاہورکے مختلف سکولز اور کراٹے کلبوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کک باکسر اور کراٹے کوچ انور محی الدین نے نوجوان نسل کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کراٹے نہ صرف جسمانی طور پر آدمی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ اُس کی قوت ارادی اور فوری اور صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں کو بھی نکھارتا ہے۔