صائمہ خان اور ماہ نور سٹیج ڈرامہ میں اپنے اوپر عائد پابندی ختم کروانے کےلئے سرگرم
لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ صائمہ خان اور ماہ نور سٹیج ڈرامہ میں اپنے اوپر عائد پابندی ختم کروانے کےلئے سرگرم ہو گئیں ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صائمہ خان اور ماہ نور پر الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ” مرچی “ میں سکرپٹ سے ہٹ کر پرفارم کرنے پر ڈی سی او مانیٹرنگ ٹیم نے 4روز قبل 15روز کے لئے بین کر دیا تھا ۔ جس پر دونوں اداکاراﺅں نے اپنے اوپر 15روزہ پابندی کو ختم کروانے کے لئے اعلیٰ سطح پر سفارشوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ان دونوں اداکاراﺅں پر عائد پابندی کو ختم کر دی جائے گی ۔