ریڈیو پاکستان آج سعادت حسن منٹو کی برسی پر خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کرےگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان قومی نشریاتی رابطہ پر آج سہ پہر جدید اردو افسانے کے موجد،خاکہ نگار ، براڈ کاسڑ اور مترجم سعادت حسن منٹو کی 59ویں برسی کے موقع پر خصوصی دستاویزی پروگرام منٹو صدیوںکا افسانہ نگار کے عنوان سے پیش کرے گا جسے وحید الحمید شاد نے تحریر کیا ہے۔ اس پروگرام میں سعادت حسن منٹو کے فن اور شخصیت کے حوالے سے ڈاکٹر ناصر بشیر،ڈاکٹر امجد طفیل اور نامور اداکار شجاعت ہاشمی نے گفتگو کی ہے جبکہ ضیاءمحی الدین کے پڑھے ہوئے منٹو کے افسانے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خصوصی اقتباس کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے راوی ریحان اظہر اور قندیل ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان لاہور سے اس خصوصی دستاویزی پروگرام کو خولہ ارشد نے قومی نشریاتی رابطے کے لئے تیار کیا ہے۔